ریاسی// ضلع ریاسی میں زیرتعمیرریلوے پروجیکٹوں کی اہمیت کواُجاگرکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ ومنصوبہ بندی اجے نندہ نے کہاہے کہ ضلع میں تعمیراتی کمپنیوں کو ہرممکن تعاون دیاجائے گا۔ وزیرموصوف یہاں ضلع انتظامیہ، کمپنیوں، انجینئروں ودیگران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ان پروجیکٹوں کی عمل آوری میں حل رکاوٹوں کوزیرغورلایاگیااورکئی معاملوں کوموقعہ پرحل کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنرریاسی اوردیگرافسران بھی میٹنگ میں موجودتھے۔وزیرمملکت اجے نندانے متعلقین کوہدایات دیں کہ وہ ان پروجیکٹوں کومقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام کوبغیرکسی تاخیرکے ان سے فائدہ مل سکے۔اس دوران ضلع میں متعددسڑکوں پرتارکول بچھانے کی بھی وزیرنے افسران کوہدایات دیں۔