یو این آئی
پیرس// نیتا امبانی کو ایک بار پھر متفقہ طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔اس کے لیے ہوئی ووٹنگ میں نیتا امبانی کے حق میں صد فیصد 93 ووٹ پڑے۔ 2016 میں ریو ڈی جنیرو اولمپک گیمز میں نیتا امبانی پہلی بار آئی او سی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ وہ ریلائنس فائونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔اپنے دوبارہ انتخاب پر، نیتا امبانی نے کہا، “میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میں صدر باخ اورآئی اوسی میں اپنے تمام ساتھیوں کا مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ یہ دوبارہ انتخاب میرے لیے نہ صرف ایک ذاتی سنگ میل ہے بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میں خوشی اور فخر کے اس لمحے کو ہر ہندوستانی کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں نیز ہندوستان اور پوری دنیا میں اولمپک تحریک کو مضبوط کرنے کی منتظر ہوں۔”