ممبئی //ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے مشہور کمپنی ساون کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت وہ جیو میوزک کے ساتھ کام کرے گی۔ دو کمپنیوں کے اشتراک سے پیدا ہونے والی کمپنی کی قیمت ایک بلین امریکی ڈالر ہوگا جس میں جیو میوزک کا حصہ 670 ملین امریکی ڈالر ہوگا۔ اسکے علاوہ ریلائنس 100ملین امریکی ڈالر مذکورہ کمپنی کے ترقی اور پھیلاﺅ کیلئے صرف کرے گا۔ کمپنی تمام پڑے میڈیا پلیٹ فارموں پر دستیاب ہوگی ۔ اس سے قبل ریلائنس کمپنی کے ساون میں پہلے سے ہی 104ملین امریکی ڈالر کا حصہ تھا ۔ ساون کے حصہ داروں میں ٹائیگر گلوبل منیجمنٹ ، لیبرٹری میڈیا اور برست سلمن اور دیگر کمپنیاں بھی شامل ہے۔ ساون دنیا کے مختلف بازاروں میں کام کررہی ہے جن میں بھارت ، مریکہ، برطانیہ، کینڈا، متحدہ عرف امارات اور سنگاپور وغیرہ شامل ہیں۔ڈائریکٹر ریلائنس جیو آکاش امبانی نے کہا ”مذکورہ سرمایہ کاری اور دوموزک کمپنیوں کے ضم ہونے سے ڈیجیٹل ماحول بہتر بنے گا اور گاہکوں کو ڈیجیٹل موزک سہولیات بغیر کسی خلل کے دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا ” ہم ساون کے ساتھ شراکت کا اعلان کرنے میں خوشی محسوس کررہے ہیں اور اُمید ہے کہ ماہر لوگوں کی ٹیم بہترین کام سر انجام دے گی“۔ اس موقعہ پرساون کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریشی ملہوترا نے کہا ” ہم نے جنوب ایشاءمیں ایک مشترکہ میوزک پلیٹ فارم بنانے کا خواب دیکھا ہے“۔