نئی دلی //ریلائنس انڈسٹریز نے تین ماہ کے منافع میں 25فیصد اضافہ کیا ہے جو دوسرے کوارٹر میں حاصل کئے گئے منافع سے زیادہ ہے۔ اکتوبر سے دسمبر تک کے تین ماہ میں 9,423کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ 8454کروڑ روپے میں 5.4فیصد منافع حاصل کیا گیا ہے۔ کمشرشل میں جیو نے 12فیصد منافع حاصل کیا ہے جو اکتوبر سے دسمبر تک سے حاصل کی گئی آمد سے زیادہ ہے۔ کمپنی کے EBITDA میں 82.1فیصد منافع ایک کوارٹر سے دوسرے کوارٹر میں کمایا گیا ہے جبکہ کمپنی کا کل فائدہ 504کروڑ روپے ہے۔ دونیا کے سب سے تیز موبائل نیٹ وک میں 160.1ملین صارفین جڑے ہیں۔ تین ماہ میں ٹوٹل 431کروڑ جی بی ڈیٹا کا استعمال ہوا ہے جو 31,113کروڑ منٹ تک چلا ہے۔