جموں//ریلائنس جیو واحدکمپنی ہے جس کی تین مہینوں کے دوران یعنی جون 30 تک نیٹ پروفٹ (مجموعی فائدہ ) بڑھ کر 19.9 فیصدسے بڑھ کر 612کروڑروپے ہوگیاہے۔کمپنی نے جنوری سے مارچ 2018 کے کوارٹرمیں 510کروڑروپے کانیٹ پروفٹ درج کیاتھا اوراگلے کوارٹریعنی کے آخرتک مختلف آپریشنوں سے 8,109کروڑروپے ریونیوجنریٹ ہواہے جوکہ لگ بھگ فائنانشل ایئر 2018 کے چوتھے کوارٹرکا14 فیصد ہے۔ریلائنس انڈسٹریزگروپ فرم کے مطابق ریلائنس جیوکے صارفین کی تعداد جون 30، 2018 تک 215.3 ملین ہوچکی ہے ۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرمکیش امبانی کاکہناہے کہ ’’جیو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی مہم کے راستے پرگامزن ہے ۔ہمارے صارفین کی پچھلے ایک سال کے دوران تعداددوگنی ہوگئی ہے ،یعنی ابتداء سے لے کراب تک 22 مہینوں میں 215 ملین صارفین کسی بھی ٹیکنالوجی کاریکارڈہے جو اس سے پہلے کسی بھی کمپنی کے پاس نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ جیوصارفین کوبہترین خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورتوقع رکھتی ہے کہ سالانہ مالی نتائج بھی مضبوط ہوں گے۔