ممبئی// بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے موبائل کی دنیا میں مفت کالوں اور سستے ڈاٹا سے طوفان مچانے کے بعد بھارت کی 1100 قصبوں میں تیز رفتار والی برانڈ بینڈ فائبر کا آغاز کیا ہے اور ای کامرس کیلئے بھی مختلف پلانوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی تجارت سے ریلائنز انڈسٹریز کی قیمت سال 2025تک 125 بلین امریکی ڈالر پہنچ جائے گی ۔ اس موقعے پر مکیشن امبانی نے کہا کہ فکسڈ برانڈ بینڈ لائن 15اگست سے شروع کی جائے گی اور تار کے زریعے ہائی سپیڈ انٹرنٹ فراہم کیا جائے گا جو بڑے ٹیلی ویژن سیٹوں ، ویڈیو کانفرنسنگ ، ڈیجیٹل شاپنگ اور دیگر گھریلوں کاموں کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ جیو گیگا فائبر لوگوں کو گھر بیٹھے برائڈ بینڈ کا مزا فراہم کرے گا جن میں سرفنگ ، سٹریمنگ ، گیم اور دیگر کام شامل ہے جبکہ اس مین ڈائون لوڈ کی رفتار ملی سکینڈ کے حساب سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جیو ریلائنز ٹیلی کام انڈیا بھارت کو ان پانچ ممالک کی فہرست میں شامل کرے گا جہاں آنے والے سالوں میں تیز رفتار برانڈ بیڈ شروع ہوگا تاہم انہوں نے اسکی قیمت کے بارے میں کوئی جانکاری فراہم نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر پہلے ہی 2,50,000 کروڑ روپے صرف کئے ہیں تاکہ پورے بھارت کو براڈ بینڈ سے جوڑا جاسکے۔ اس موقعے پر انہوں نے سیکنڈ جنریشن جیو فون کو بھی متعارف کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فون 15اگست کو 2999کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جیو فون 1500روپے پر دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے فون کو بدلے پر 501روپے کی چھوٹ ملے گی جس کو جیو کی زبان میں مانسون ہنگامہ کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیو گاہکوں کی تعداد دگنی ہوکر 215ملین اور ابتک 25جیو فون بیجے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کی جیو سال 2025تک دگنی قیمت کی کمپنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنز اور بھارت پیٹرولیم آینے والے دنوں میں روزانہ 30سے 35مین کلو گیس روزانہ حاصل کرے گا۔