بانڈ ی پورہ //ریشی کوہل اور دہ گام کوہل خشک ہونے کے سبب دھان کی پنیری پانی کی عدم فراہمی سے سوکھ گئی ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ ریشی کوہل اور دہ گام کوہل ،جس کا منبع چھانہ دجی میں ہے ،جن سے کھیار برزلہ پنجیگام لاوے پورہ ونہ گام ترکہ پورہ قویل مقام ملنگام کی ہزاروں کنال اراضی کی سینچائی ہوتی ہے ،پانی نہیں ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ دھان کی بوائی کی گئی ہے لیکن پانی میسر نہ ہونے سے پنیری جل رہی ہے اگر پانی دستیاب نہ ہوا ہے توان بستیوں کے کسان دھان ودوسرے اقسام کے فصل سے محروم ہونگے ۔سراپا احتجاج کسانوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے متعدد بار رجوع کرکے کوہلوں کی خستگی کی توجہ مبذول کرائی ہے لیکن تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔کسانوں نے بتایا ہے کہ مرمت کے نام پر جو لاکھوں روپے خرچ دکھایا ہے ،اس کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ کسانوں نے کہا کہ کوہلوں میں جو پانی منبع سے آتا ہے وہ بڑے بڑے شگافوں کا نذر ہواہے اور کھیتوں تک نہیں پہنچتا ہے۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اریگیشن محکمہ کے چیف انجنیئر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشی کوہل اور دہ گام کوہل کی خستگی کی طرف دھیان دے کر کسانوں کو سینچائی کے لیے پانی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ایکزیکٹیو انجنیئرکو ہدایت دی ہے کہ کسانوں کو پانی فراہم رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔