عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گائوں ریشواری میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔ اتوار کو بتایاکہ مخصوص اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے کپواڑہ کے گائوں ریشواری میں تلاشی مہم شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔پولیس سٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔