ڈوڈہ// جموں وکشمیر ریزرو کیٹگری ایمپاورمنٹ ایلائنس چناب ویلی کی ایگزیکٹیو باڈی کی ایک میٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جوگیندر سنگھ راہی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر جوگیندر سنگھ نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے ملازمت میں ترقی کیلئے ریزرویشن کو بحال کرنے کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن درجہ فہرست ذاتوں کا آئینی حق ہے جسے چند لوگ مخصوص ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اْنہوں نے کہا ریاستی اور مرکزی حکومتیں دفعہ 370 اور اس کی ذیلی دفعہ35A کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے ریاستی عوام کے ساتھ کھلواڑ اورملک کے آئین کے ساتھ مذاق کر رہی ہیں۔کیا جا رہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ریاستی مخلوط سرکار عوام کے ساتھ کئے وعدے وفا کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چْکی ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔اْنہوں نے ریاستی سرکار کو متنبہ کیا کہ اگر ریزرویشن کو بحال نہ کیا گیا تو ایک منظم جدوجہد شروع کی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے راکیش نے سرکار سے اپیل کی وہ ریاست کی ساٹھ فیصدی آبادی کے بنیادی اور آئینی حقوق کے مسائل کا حل تلاش کرے اور ریزرو کیٹگری ایمپلائز کے پرموشن میں ریزرویشن کو بحال کیا جائے۔ٹیچرس فورم کے صوبائی نائب صدر جماعت علی آگاہ نے ریزرو کیٹگری ملازمین کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام ریزرو کیٹیگری ملازمین کو متحد ہو کر اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔سریندر سنگھ بھگت جنرل سیکرٹری، محمد حنیف، راج کمار یوتھ صدر جموں کشمیر ریزرو کیٹیگری ڈوڈہ، منظور احمد صدر طلباء یونین ڈوڈہ، تیرتھ رام بھگت، ناصر احمد، آصف احمد، خدا بخش، راجیش بھگت صدر بھدرواہ یونٹ، سرپنچ گوری لال بھگت، پنچ حاکم دین، لال سنگھ، عبدل غنی ،کوہلی چندر جیت، اپلیش کمار، بھوشن چند، اومی راج، پرتھوی راج بھگت، ششی کمات، چرن جیت بھی میٹنگ میں موجود تھے۔