جموں // ریزرو بینک آف انڈیا ،جموں کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کیلئے MSMEsپر43ویں بااختیاری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر تھومس میتھیو نے کیا، جس میں اہم پبلک اور پرایئویٹ سیکٹر بینکوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترہ ،انچارج MSME-DI, جے اینڈ کے ڈاکٹر اشونی کمار، چیمبر آف کامرس انڈسٹریز جموں کے نائب صدر راجیو گپتا، بی بی آئی اے کے جنرل سیکرٹری اجے لنگر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اجلاس کے آغاز پر جنرل منیجر آر بی آئی ستیہ نرائن نے شرکا کا خیر مقدم کیا اور اجلاس کے مقاصد بیان کئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں بھارتی اقتصادیات خصوصاً جی ڈی پی اور روز گار پیدا کرنے میں MSME کی اہمیت پر زور دیا۔دیگر ممالک کی اقتصادی حالت کا موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں کافی گنجائش ہے کیونکہ ملک میں ابھی یہ نچلے سطح پر ہے اور ان کے بیشتر یونٹوں کا انحصار غیر رسمی سیکٹر پر ہے۔حالیہ اطلاعات اور سروے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے شعبہ کے مسائل حل کرنے کیلئے تکنیکی رابطہ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے شرکا سے اپنے بیداری پہل قائم کرنے کو کہا ،تاکہ دونوں متوقع اور قائم شدہ اینٹر پرینوروس کو MSME شعبہ کی پالسیوں اور سکیموں کی جانکاری ہو سکے۔ کمیٹی نے بینکوں کی جانب سے MSME سیکٹر کو قرضہ فراہم کرنے اور انہیں در پیش مسائل، CGTMSE کے رتبہ، MSE سیکٹر میں این پی اییز ،بیمار یونٹوں کی با زآبادی اور بحالی، MSE, کے غیر تسلیم شدہ کلسٹر وں کی نشاندہی ،سیکٹر کیلئے مالی جانکاری پروگرام لاگووغیرہ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔SIDBI کی جانب سے چلائے جارہے پلیٹ فارموںاور سکیموں جیسے کہ اودیامی مترا پورٹل، CGTMSE اور تصدیق شدہ کریڈٹ کونسلر سکیم بھی بینکوں کو فراہم کی گئی اور انہیں اپنے بینک برانچوں کے عملہ کواسکی جانکاری دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسکے علاوہ ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت اور صنعت سے متعلق نمائندوں نےMSME یونٹوں کی جانب سے فائنانس سے متعلق مدعوں پر مباحثہ کیا۔بینکوں نے اجلاس میں یقین دلایا کہ وہ بر وقت اور معقول فائناناس فراہم کرکے MSMEسیکٹر کو بااختیار بنانے کے وعدہ بند ہیں اور اس سمت میں اُٹھائے گئے اقدام کی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ اور انڈسٹری شعبہ کے مسائل کو سرعت سے حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔بینک کے نمائندوں نے NPAs کی وصولیابی میں ایسو سی ایشن کی مدد طلب کی، جس کیلئے انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔