سرینگر// سول لائنز میں ریذیڈنسی روڈ اور ملحقہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات راہ گیروں کے لیے وبال جان بن گئے ۔ریگل چوک ،پریس کالونی ،آبی گذر مارکیٹ میں جابجا کتوں کے غول دندناتے پھرتے ہیں۔شام کے وقت کتے ٹولیوں کی صورت میں گاڑیوں ، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے پیچھے کاٹنے کو دوڑتے ہیں ۔آورہ کتوں کے جھنڈ کو دیکھ کرراہ گیرخاصکر خواتین اور بچے اپنی راہ بدلتے ہیں ۔دکانداروں اور راہ گیروں نے بتایا کہ سول لائنز علاقہ میں کتوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور انتظامیہ لوگوں کو کتوں سے نجات دلانے میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال سرینگر میونسپل کارپرویشن نے کتوں کو پکڑ کر ان کی نس بندی کرنے کی مہم شروع کی جو صرف چند دنوں تک ہی رہی ۔