عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں زیر تعمیر ریتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن، جو این ایچ پی سی و جے کے ایس پی ڈی سی لمیٹڈ کی ایک مشترکہ کمپنی،سی وی پی پی ایل کے زیر اہتمام ہے، نے کشتواڑ کے درابشالہ میں پروجیکٹ محلقہ پرایمری و مڈال سکولوں میں بیگ اور مطالعاتی مواد تقسیم کیا۔ یہ پروگرام کارپوریٹ سماجی ذمہ داری و پبلک آؤٹ ریچ اقدامات کے ایک حصے کے طور پر طلباء کو مطالعہ میں ترغیب دینے اور سیکھنے کے تسلسل کو فروغ دینے کے لیے کیاگیا۔ یہ مواد مڈل سکول کاندنی، گورنمنٹ پرائمری سکول ڈوگہ، گورنمنٹ پرائمری سکول سترول، گورنمنٹ پرائمری سکول بدھات، گورنمنٹ پرائمری اسکول اری پورہ میں کیاگیا۔مذکورہ مواد اشوک کمار نوریال سی ای او-آر ایچ پی سی ایل اور آر ایچ پی سی ایل کے دیگر افسران کی موجودگی میں تقسیم کیا گیا۔ اس اقدام سے کل 159 طلباء مستفید ہوئے۔