مینڈھر// ڈی وائی ایس پی محمد ریاض تانترے نے مینڈھر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس دوران عہدہ سنبھالنے پر انہیں کئی سیاسی و سماجی تنظیموںنے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تانترے ایمانداری سے مینڈھر میں اپنے فرائض کو انجام دیں گے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ چونکہ موصوف کا تعلق بھی ضلع پونچھ سے ہے اس لئے مقامی ہونے کے ناطے وہ یہاں کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں کام کرنا قدرے مشکل ہے لیکن انہیں تانترے سے کافی زیادہ امیدیں ہیں اور یقینا ان کے دور میں عوام کے پولیس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ۔