سرینگر// دہلی پبلک سکول سرینگر کے 35طلاب نے National Math Olympiad میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ انٹر نیشنل میتھا میٹیکل اولمپیڈ ایوارڈکے لئے اہل قرار پائے ۔قومی سطح کے اس مقابلے میںپورے ملک سے 900طلاب اہل قرار دئے گئے ۔اس طرح کے مقابلے کے انعقاد کا مقصد سکولی بچوں میں ریاضی مضمون میں قابلیت اوران کی شناخت کرنا ہے۔ان طلباء کی سلیکشن قو می سطح پر کی گئی اور ہومی بابا سنٹر سائنس اینڈ ایجو کیشن نے نیشنل بورڈ آف ہائر میتھا میٹکس کے زیر اہتمامیہ ٹیسٹ لئے ۔دلی پبلک سکول کی انتظامیہ ، اساتذہ خاص کر ریاضی مضمون کی فیکلٹی نے سکول کے طلاب کی اس شاندارکارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دی ہے۔