ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کا تحقیقی جریدہ شائع کرنے کااعلان

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 جموں //اعلیٰ تعلیمی محکمہ کے مختلف مضامین پر تحقیقی اشاعتوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آج یہاں پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے جریدے کے خدو خال کو حتمی شکل دی۔اس میٹنگ میں ریاست کے مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے سنیئر فکلٹی ممبران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔تحقیق پر مبنی اس جریدے میں متعلقہ فکلٹی ممبران کے ریسرچ پیپرس شائع ہوں گے۔اشاعت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ طُلاب سکالروں اور فکلٹی ممبران کو ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں عالمی سطح پر ہورہی نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی کے بارے میں روشناس کرایا جاسکے۔اس جریدے کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پرنسپل سیکرٹری نے ایک ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس مارچ میں پہلے شمارے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جانی چاہئے۔فکلٹی ممبران نے اس موقعہ پر جریدے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔واضح رہے کہ محکمہ نے پہلے ہی سہ ماہی انگریزی جریدی شائع کرنے کا عمل شروع کیا ہے جس میں کمیونیکیشن سکلز، لٹریچر اور لنگوسٹکس کا تحقیقی مواد شائع ہوگا۔ڈاکٹر سامون نے اعلیٰ تعلیم کے شعبیٔ میں اس جریدے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ جریدے کی بدولت اعلیٰ تعلیم کو بڑھاوا دینے میںمدد ملے گی۔اس دوران فیصلہ لیا گیا کہ ریاضی اور کمپویٹر سائنسز کے فکلٹی ممبران اپنا تحقیقی مواد جریدے کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر راج شری دھر کو ای میل کریں گے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *