جموں//آئی سی سی آر جموں نے ریاسی میںمنعقدہ کلچرل فیسٹیول میں شاندارروایتی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ ریاسی میں ضلع انتظامیہ نے سلال پاورسٹیشن جیوتی پورم نے ریاسی کلچرل میلے کاانعقاد کیاتھا جس میں انڈین ریجنل کونسل فارکلچرل ریلیشنز جے اینڈکے نے اہم گانا ’مساڈے ‘ پیش کیا۔ اس دوران آئی سی سی آرجموں سے منسلک تین گلوکاروں نے اپنی آوازکاجادوچلاکرسامعین کومحظوظ کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز نے گلوکاروں اوردیگرفنکاروں جن میں سارنگ اورٹپا وغیرہ کے گلوکاروفنکاربھی شامل ہیں کی کارکردگی کوسراہاہے۔اس کے علاوہ بھاکھ بھی پیش کی گئی۔