مہور //ضلع ریاسی کے کسی پٹہ میں2 خواتین دریائے چناب برد ہو گئیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایابادی النظر میں ان دونوں خواتین کے از خود کسی پٹہ کے مقام پر دریائے چناب میں چھلانگ لگانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جائے حادثہ سے خواتین کے سلیپر ملے ہیں۔ ان کی شناخت نیمو دیوی زوجہ گیان چند ساکن بھارکھ عمر 50سال اور کرن دیوی زوجہ امت شرما ساکن ڈب خالصہ پونی کے طور پر کی گئی ہے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی نکھل گوگنا نے اس حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سر دست خواتین کی جانب سے اٹھائے گئے اس انتہائی قدم کی وجوہات کا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کرن دیوی کی لاش ڈیرہ بابا کے قریب برآمد کر لی گئی ہے جب کہ دوسری خاتون کی لاش تلاش کی جا رہی ہے ۔