سرینگر//ضلع ریاسی میں پیر کو ایک کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔اس حادثے میں خاتون کا شوہر اور اُن کی دو کمسن بچیاں زخمی ہوگئیں۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ ڈاگن ٹاپ پر اُس وقت پیش آیا جب گذشتہ شام دیر گئے مذکورہ کار گول سے جڈا ارناس جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر60فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 24سالہ ڈرائیور ریاض احمد اور28سالہ سمینا اختر کے طور کی۔
سمینا کے شوہر محمد شکیل اور اُن کی کمسن بیٹیوں،مائرا اور مہر، جن کی عمر چھ اور آٹھ سال ہے، کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔