عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی // جموں کے ریاسی ضلع میں ایک مسافر بس حادثے کی شکار ہوئی جس دوران 30مسافر زخمی ہو گئے جن میں خواتین کی خاصی تعداد شامل ہے ۔ تمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ۔ریاسی جموں میں کو ایک پہاڑی سڑک پر منی بس کے الٹ جانے کے بعد حادثے کی شکا ر ہوئی جس دوران 30مسافر جو اس میں سوار تھے زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تارا موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس راجوری ضلع کے مولا سے ریاسی کے پونی جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے پولیس و سیول انتظامیہ کے ہمراہ وہاں بچائو آپریشن چلایا جس دوران تمام مسافروں کو زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 22 خواتین سمیت 30 مسافر زخمی ہوئے جنہیںہسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دو شدید زخمی افراد رفاقت علی اور گوتم شرما کو خصوصی علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں ریفر کیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔