ریاسی / /وزیر تعلیم نعیم اختر نے ایک میٹنگ کے دوران ریاسی ضلع میں محکمہ تعلیم کے تحت عملائی جارہی مختلف سکیموں اور محکمہ کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں فائنانس اور منصوبہ کے وزیر مملکت اجے نندہ ، کمشنر سیکرٹری محکمہ تعلیم شالین کابرا، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموںببیتا رکھوال ، رمسا کے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سواگت بسواس اور ڈی سی ریاسی رویندر کمار نے بھی شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار میں بہتر ی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلاب کے فائدہ کے لئے کچھ منفرد نوعیت کے کورس شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں سے کہا کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی توجہ دیں۔انہیں بتایاگیا کہ ایس ایس اے کنورجنس پلان کے تحت تمام 18عمارات تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں جبکہ رمسا کے تحت 29میں سے پانچ عمارات مکمل کیا گئی ہیں جبکہ مزید پر کام شدو مد سے جاری ہے۔اس موقعہ پر مختلف تعلیمی اداروں سے سے جڑے کئی معاملات بھی زیر بحث لائے گئے ۔ میٹنگ کے دوران معزز شہروں سے پونی اور کٹرہ میں ڈگری کالج ، رانسو میں ہائیر سکینڈری سکول اور دیگر طرح کے مطالبات سامنے رکھیں۔بعد میں وزیر نے کئی تعلیمی اداروں کا معائینہ کیا جہاں انہوں نے طلاب اور عملے کے ساتھ استفسار کیا اور انہیں دستیاب سہولیا ت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔