عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ضلع ریاسی کے جیوتی پورم علاقے میں بدھ کے روز ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کیریئر کے گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک سے پھسل کر تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال ریاسی منتقل کیا گیا، جہاں تمام زخمی زیر نگرانی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔