جموں//ریاسی کے تلواڑہ علاقہ میں دوروزقبل گوجربکروال کنبوں کوچند نام نہاد گائورکشکوکی جانب سے تشددکانشانہ بنانے کومختلف سیاسی وسماجی تنظیموں وشخصیتوں نے اپنے ردِعمل کااظہارکرتے ہوئے واقعہ کوغنڈہ گردی سے تعبیرکرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔
گوجربکروال دیش یوتھ باڈی
گوجربکروال گوجردیش یوتھ باڈی نے ریاسی میں نام نہاد گائورکشکوں کی طرف سے کئے گئے حملے اورتشددبرپاکرنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔تنظیم کے ریاستی صدر چوہدری نزاکت کھٹانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ جموں کے میدانی علاقوں سے وادی کے بالائی علاقوں کی طرف گوجربکروال خانہ بدوش کئی صدیوں سے نقل مکانی کرتے آرہے ہیں اوروہ اپنے ساتھ مال مویشی لیجاتے ہیں کیونکہ اس قبیلے کاپیشہ ہی مال مویشی پالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاسی ضلع میں شرپسندعناصرکی طرف سے گوجربکروال خانہ بدوشوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف غنڈہ عناصرنے گوجربکروالوں کومارپیٹ کانشانہ بنایابلکہ ان کے مال واسباب کوبھی لوٹ لیا۔یہاں تک کہ خواتین کی عزت لوٹنے کی بھی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت گوجربکروال طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کاثبوت ریاسی کاحالیہ واقعہ ہے ۔ کھٹانہ نے ملزمان کی گرفتاری اوران کے پی ایس اے عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ، ریاستی گورنراورڈائریکٹرجنرل پولیس سے معاملہ میں فوری مداخلت پرزوردیاہے۔
چوہدری ذوالفقار
پی ڈی پی کے سینئرلیڈر وامورخوراک، شہری رسدات وامورصارفین ذوالفقارچوہدری نے کہاکہ ریاسی میں خانہ بدوش گوجربکروالوں پر گائورکشکوں کے قاتلانہ حملہ ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہاکہ گوجربکروال حقیقی معنوں میںگائورکشک ہیں۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ذوالفقارچوہدری نے ریاسی میں گوجربکروال خانہ بدوش کنبوں پر نقل مکانی کے دوران شرپسندعناصرکاحملہ غنڈہ گردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گائورکشکوں کی انسانیت سوزکارروائی ناقابل قبول ہے اوراسے قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروالوں کنبوں کو مختلف مقامات پرشرپسندعناصراورگائورکشکوں کی طرف سے ہراساں کرنا معمول بن چکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقے کے لوگ صدیوں سے مال واسباب سمیت پہاڑوں کی طرف نقل مکانی کرتے آرہے ہیں لیکن ریاسی میں ان پرحملہ کرکے انہیں تشددکانشانہ بنانے سے ریاست کے خرمن امن کوزک پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس حملے میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ساتھ ان کی بات ہوئی ہے اوروہ معاملے کولے کرفکرمندہیں۔ذوالفقارچوہدری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپسی بھائی چارے کوبرقراررکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اسے مذہبی رنگت دے کر خرمن امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امن وامان میں بگاڑپیداکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ کے لوگ امن پسند اورحقیقی گائورکشک ہیں۔انہوں نے کہاکہ گائے ،بھیسنیں ، بھیڑبکریاں رکھنا اس طبقے کاصدیوں پرانا پیشہ ہے ۔
گوجربکروال سٹوڈنٹس کانفرنس
گوجربکروال سٹوڈنٹس کانفرنس نے جموں یونیورسٹی کے باہر ریاسی میں نام نہاد گائورکشکوں کی طرف سے کئے گئے حملے اورتشددبرپاکرنے کے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کی قیادت تنظیم کے ریاستی نائب صدر ظفراقبال کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جموں کے میدانی علاقوں سے وادی کے بالائی علاقوں کی طرف گوجربکروال خانہ بدوش کئی صدیوں سے نقل مکانی کرتے آرہے ہیں اوروہ اپنے ساتھ مال مویشی لیجاتے ہیں کیونکہ اس قبیلے کاپیشہ ہی مال مویشی پالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاسی ضلع میں شرپسندعناصرکی طرف سے گوجربکروال خانہ بدوشوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف غنڈہ عناصرنے گوجربکروالوں کومارپیٹ کانشانہ بنایابلکہ ان کے مال واسباب کوبھی لوٹ لیا۔یہاں تک کہ خواتین کی عزت لوٹنے کی بھی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت گوجربکروال طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کاثبوت ریاسی کاحالیہ واقعہ ہے ۔ کانفرنس کے جموں یونیورسٹی صدر ساجدچوہان ودیگر عہدیداران نے بھی مظاہرین سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اوران کے پی ایس اے عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ، ریاستی گورنراورڈائریکٹرجنرل پولیس سے معاملہ میں فوری مداخلت پرزوردیاہے۔اس دوران مظاہرین میں وشال کوتوال، شاہد ایوب، چوہدری محمدتاج ، محمد شفیق ، محمدصادق، اشتیاق احمد مصبائی، بلال رشید ، شکیل پٹو، اکبرعلی ، بشارت چوہان، محمدانیس، صابرحسین، زرگم احمد ودیگران شامل تھے۔
گوجربکروال اصلاحی کمیٹی
جموں// گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے ریاسی میں خانہ بدوش گوجربکروالوں پر گئورکشکوں کے حملے کو ایک منظم سازش قراردیتے ہوئے ریاستی حکومت پرفرقہ پرست عناصرکی حوصلہ افزائی کرنے کاالزام عائدکیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاہے کہ 21 اپریل کو ریاسی میں موسمی نقل مکانی کے دوران گوجربکروالوں پر منظم سازش کے تحت حملہ اور مال مویشی کولوٹنا ، عورتوں ،مردوں وبچوں کوزدوکوب کرنا قابل افسوسناک وقابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس شرمناک حملے میں آرایس ایس کے غنڈے ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حملے کامقصد خانہ بدوش غریب قبائلی ، مفلس کوڈراکردہشت پیداکرنے ، مال دولت نقدی ، گھریلوسامان کولوٹ کرلیجانے ، عورتوں کوہراساں کرنا،زدوکوب کرکے زخمی کرنا باعث تشویش ہے۔ چوہدری اخترحسین نے کہاکہ خانہ بدوش صدیوں سے نقل مکانی کی روایت کوبرقراررکھے ہوئے ہیں لیکن مخلوط حکومت کی حمایت سے کچھ سیاسی لوگ بالخصوص بھاجپا آرایس ایس حکومت کی آڑ میں ریاست میں حالات خراب کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ آرایس ایس بین مذہبی رواداری کودرہم برہم کرنے کے جتن کررہی ہے۔ چوہدری اخترحسین نے حکومت پر خانہ بدوشوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ ریاسی واقعہ کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر حکومت کی غلط پالیسیوں سے چنگاری سلگ رہی ہے اوراب فرقہ پرست جموں کے امن کوتباہ کرنے کے درپہ ہیں۔ چوہدری اخترحسین نے کہاکہ اگرسرکار نے ان فرقہ پرستوں کی پشت پناہی بندنہ کی تو سرکار نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کبھی روہنگیائی مہاجرین کی جھگیاں نذرآتش کی جاتی ہیں اورکبھی گوجروں پرحملے کئے جاتے ہیں جوکہ باعث افسوس اورلمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے ریاست میں گورنرراج نافذ کرنے کابھی مطالبہ کیاتاکہ ریاست کے لوگوں کاتحفظ یقینی بن سکے۔
جے اینڈکے گرجریوتھ فیڈریشن
جے اینڈکے گرجریوتھ فیڈریشن کے ریاستی صدر اعجازچوہدری نے یہاں جاری پریس بیان میں ریاسی میں خانہ بدوش گوجربکروالوں پر مبینہ طورپر گائورکشکوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔انہوں نے نوسالہ بچے اورخواتین اوربزرگوں کی بے دردانہ مارپیٹ پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔قابل ذکرہے کہ دوروزقبل ریاسی کے تلواڑہ علاقہ میں چند شرپسندعناصرنے موسمی نقل مکانی کررہے خانہ بدوش گوجربکروالوں پرحملے کرکے متعددافرادکوزخمی کردیاتھا۔ اعجازچوہدری نے کہاکہ کٹھوعہ ، سانبہ ، ادھم پور اوراب ریاسی میں ایسے شرمناک واقعات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ گائورکشکوں کاتعلق سنگ پریوارسے ہے اور پی ڈی پی اوربی جے پی حکومت نام نہادگائورکشکوں کی انسانیت سوزکارروائیوں پرقدغن لگانے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے زخمی گوجربکروالوں کے بہترعلاج ومعالجہ پربھی زوردیاہے۔
سی پی آئی ایم
سی پی آئی (ایم )کے ریجنل سیکریٹری شام پرسادکیسرنے یہاں جاری پریس بیان میں ریاسی میں خانہ بدوش گوجربکروالوں پر مبینہ طورپر گائورکشکوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔انہوں نے نوسالہ بچے اورخواتین اوربزرگوں کی بے دردانہ مارپیٹ پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔قابل ذکرہے کہ دوروزقبل ریاسی کے تلواڑہ علاقہ میں چند شرپسندعناصرنے موسمی نقل مکانی کررہے خانہ بدوش گوجربکروالوں پرحملے کرکے متعددافرادکوزخمی کردیاتھا۔ شام پرساد کیسرنے کہاکہ کٹھوعہ ، سانبہ ، ادھم پور اوراب ریاسی میں ایسے شرمناک واقعات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ گائورکشکوں کاتعلق سنگ پریوارسے ہے اور پی ڈی پی اوربی جے پی حکومت نام نہادگائورکشکوں کی انسانیت سوزکارروائیوں پرقدغن لگانے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے زخمی گوجربکروالوں کے بہترعلاج ومعالجہ پربھی زوردیاہے۔