ریاسی // ریاسی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کی جانب سے ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔، جسے پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے خطاب کیا۔ خراب کرنے والوں میں پون کھجوریہ، ایڈوکیٹ اجے نندا بھی شامل تھے۔پارٹی صدر رویندر رینہ نے اپنے خطاب میںمودی سرکارکی حصولیابیوں کو اُجا گر کیا ۔انہوں نے مودی سرکار کی جانب سے عام آدمی کی بھلائی کے لئے کئے گئے اقدام پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔مخلوط سرکار سے حمایت واپس لینے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے قومی مفاد کے خاطر مخلوط سرکار سے اپنی حمایت واپس لی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی نے کشمیر میں بگڑتے ہوئیے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی میں امن بحال کرنے کے لئے سرکار سے حمایت واپس لی۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو 2019 لوک سبھا انتخابات کے لئے آج سے ہی کمر کسنے کو کہا ۔ اجے نندا نے ریاسی کی ترقی میں کی گئی پہل کی جانکاری بھی دی ۔