عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی//زونل فزیکل ایجوکیشن آفس یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ریاسی کے زیر اہتمام بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ریاسی میں انڈر 14 لڑکوں کے لئے انٹر اسکول زون سطحی مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔مقابلوں میں ریاسی زون کے مختلف اسکولوں سے 360 طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر تربیم سنگھ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسرریاسی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ دیپک شرما، پرنسپل بی ایچ ایس ایس ریاسی، مہمان اعزازی رہے۔دیپک شرما نے مہمان خصوصی اور تمام شریک اسکولوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں تربیم سنگھ نے کہا کہ ایسے مقابلوں میں شرکت طلباء کے لئے قومی سطح پر نمائندگی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر ریاسی آشا دیوی نے مہمانان اور شریک اسکولوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کی شراکت سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔