ریاسی میں انجینئرز کیلئے یجی لینس آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

ریاسی //جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ریاسی میں انجینئرز کے مختلف سطحوں کے لئے ویجی لینس آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ایگزیکٹو انجینئرز ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز (AEEs)، جونیئر انجینئرز (JEs)، اور ماتحت عملے نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں اودھم پور-ریاسی کے انجینئرز نے بذاتِ خود جبکہ جموں، راجوری، ڈوڈہ، اننت ناگ اور بڈگام سے انجینئرز نے ورچوئل طور پر حصہ لیا۔ریاسی کے ڈی سی آفس کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں 1000 سے زائد انجینئرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ریاسی، وشیش مہاجن نے اس موقع پر انٹیگریٹی عہد دلوایا، جس میں ایس ایس پی اے سی بی محمد رشید بھٹ، اے ڈی ڈی سی سکھدیو سمبیال، اے ڈی سی کلبھوشن کھجوریہ اور دیگر معززین و شرکاء نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران اے سی بی کے اسسٹنٹ انجینئر عفیق ملک نے ادارے کی کارکردگی پر مبنی ڈاکومنٹری اور پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی، جس میں انجینئرنگ کے منصوبوں میں ویجی لینس، اخلاقی اصولوں اور انسدادِ بدعنوانی کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کی نظامت اور اسٹیج کا انتظام ڈی ایس پی (ACB) گْرمیٹ سنگھ نے سنبھالا۔ ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ایمانداری برقرار رکھنے میں انجینئرز کا اہم کردار ہے۔ڈی سی ریاسی وشیش مہاجن نے اس موقع پر کہا کہ اس پروگرام کا مقصد انجینئرز کو اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ ٹینڈرز اور منصوبوں پر کام کرتے وقت وہ شفافیت اور احتساب کے اصولوں کو اپنائیں۔ ایس ایس پی اے سی بی ریاسی-اودھم پور رینج محمد رشید بھٹ نے انجینئرز کو شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ اے سی بی تمام جائز شکایات کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔تقریب کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ تمام شرکاء اپنے کام میں ایمانداری، شفافیت، اور ویجی لینس کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔

Share This Article