عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی//ریاسی جموں میں خرام موسمی صورتحال کے بیچ بادل پھٹ جانے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کی تحصیل پونی کے ماڈی گاؤں میں پیش آیا، جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایک دیہاتی نے بتایا کہ دھماکے جیسی بڑی آواز آئی اور کچھ ہی دیر میں ہمارے گھروں میں پانی بھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ پیر کو تقریباً 3بجے ہوا۔ دیہاتی نے کہا’’سیلاب گاؤں میں آ گیا، اور ہم اپنے بچوں کے ساتھ گھروں سے بالائی علاقوں کی طرف بھاگ گئے‘‘۔ادھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ سڑک پر مٹی کے تودے اور ملبہ جمع ہو گیا تھا، جسے بعد میں محکمہ تعمیرات عامہ کے جوانوں اور مشینری نے صاف کر دیا۔