عظمیٰ نیوز سروس
جموں//نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے)نے جمعہ کو راجوری اور ریاسی اضلاع میں متعدد مقامات پر جون میںریاسی بس حملے کی تحقیقات شروع کی جو شیو کھوری مندر سے واپس آرہے یاتریوں کو لے کر جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے جموں و کشمیر میں 7 مقامات پر تلاشی لی۔9 جون کو ملی ٹینٹوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں جموں و کشمیر سے باہر کے 7 یاتریوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 41زخمی ہو گئے تھے۔ بس شیو کھوری مندر سے کٹرہ جا رہی تھی۔ گولی چلی اور ریاسی کے پونی علاقے کے ٹیریاتھ گائوں کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔17 جون کو وزارت داخلہ (MHA) نے دہشت گردانہ حملہ کیس این آئی اے کو سونپ دیا۔ایک شخص، راجوری کے حاکم خان، جس نے مبینہ طور پرملی ٹینٹوں کو خوراک، پناہ گاہ اور رسد فراہم کرنے کے علاوہ حملے سے قبل علاقے کو دوبارہ تلاش کرنے میں مدد کی تھی، کو اب تک اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شیو کھوری دہشت گرد حملہ کیس کے سلسلے میں جمعہ کی صبح سے این آئی اے کی متعدد ٹیموں نے راجوری اور ریاسی اضلاع میں تلاشیاں لیں۔این آئی اے نے 30 جون کو راجوری میں پانچ مقامات پر بھی تلاشی لی تھی۔