عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی//موجودہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر ریاسی اور پونچھ میں ضلع انتظامیہ نےآج یعنی 22 جولائی کو سکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میںچیف ایجوکیشن آفیسر ریاسی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ موجودہ خراب موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے موصولہ ہدایات کو دھیان میں رکھتے ہوئے آج یعنی22جولائی کو پورے ریاسی ضلع میں تمام سرکاری و نجی سکول احتیاطی طوربند رہیںگے۔حکم نامہ کی کاپی سبھی متعلقین کو روانہ کی گئی ہے اور فوری تعمیل کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھرموسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع پونچھ میں پڑنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج منگل کو بند رہیں گے۔اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے جاری کیا ہے۔مذکورہ دفتر سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پونچھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج 22جولائی کو بند رہیں گے۔دفتر نے اسکولوں کو بند رکھنے کے لیے موسم کی خراب صورتحال کی پیش گوئی کا بھی ذکر کیا ہے۔