ریاسی ، سندر بنی اور پلان والا کیلئے 3بسیں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ

Mir Ajaz
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//وزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نےجموں کے جے کے آر ٹی سی آفس ریل ہیڈ کمپلیکس سے عام لوگوں کی سہولیت کے لئے 3 بسوں (2 اے سی ، 1نان اے سی) کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔وزیر نے جن تین بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی ہے وہ مختلف راستوں کا احاطہ کریں گی اور جموں سے ریاسی براستہ ڈسکال، پیان مائرا مندریاں، بس سٹینڈ جموں سے سندربنی اور باوے (جموں) سے پلان والا، پنج توت بس سٹینڈ تک چلیں گی۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر حکومت ریاست میںدیرپا عوامی ٹرانسپورٹیشن سسٹم قائم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بسیں مسافروں کو بہتر ، محفوظ ، آرام دہ اور دیرپا سفر کے تجربے کے لئے متعارف کی گئی ہیں۔ نقل و حمل کے نظام کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔وزیرستیش شرما نے اس بات پر زور دیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت جموںبالخصوص دُور دراز اور سرحدی علاقوں میںٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہے جس کا مقصد بڑے پیمانے پرآواجاہی کو بڑھانا ، حفاظت اور دیرپایت میں اِضافہ کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لئے زیادہ سے زیادہ رسائی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔بعد میں وزیر نے جے کے آر ٹی سی کے سینئر اَفسروں ، اس کے ملازمین اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی اور انہیں درپیش مسائل کو بغور سنا۔اُنہوں نے جے کے آر ٹی سی ملازمین کو یقین دِلایا کہ 20فیصد ڈی اے ہفتوں کے اندر جاری کیا جائے گا اور ان کی اگلی تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے جے کے آر ٹی سی ملازمین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت مستقبل قریب میں ان کے تمام جائز مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

Share This Article