ریاسی//وزیر مملکت برائے فائنانس و منصوبہ بندی اجے نندا نے ریاسی قصبہ کو مین کٹرا پوی روڈ سے جوڑنے کےلئے ریاسی۔ بارہ دری سڑک پر میکڈم بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ا ٓئی آر پی چوک سے3.4کلو میٹر پر میکڈم بچھناے کا کام2 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب تک ریاسی ڈویژن میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے9 1 کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام مکمل کیا ہے۔انہوں نے ریاسی۔ کٹرہ کے 17 کلو میٹر سڑک پر تار کول بچھانے کے لئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ یہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہی نئی بستی سے ایس ایس پی آفس روڈ،روڈ برج۔تھنپال سڑک پر بھی میکڈم بچھانے کا کا م شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سڑکو کی بہتری اور انہیں سیاحتی مقامات سے جوڑنا مخلوط سرکار کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری سے مقامی لوگوں کے فائدے کے علاوہ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے دیہی علاقوں کی اقتصادی حالت کو بھی بڑھاوا ملے گا۔وزیر نے مختلف زیر تعمیر سڑکوں اور پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہسرکار کی جانب سے منظور شدہ سڑکوں اور پروجیکٹوں پر کام مکمل کرنے کے لئے ہدایات پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں۔وزیر کے ہمراہ انجینئروں۔ اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعدادبھی تھی۔