کشتواڑ// عوام سے امن وامان اورآپسی بھائی چارہ بنائے رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے کہاہے کہ جو عناصرسماج کو مختلف طبقات کے نام پر تقسیم کرکے اپنے حقیرسیاسی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں ،انہیں یکسرمستردکیاجائے اورریاست کے سیکولر تانے بانے کوتحفظ دیاجائے۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اُنہوں نے کہاکہ ملک کی مجموعی ترقی کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اہمیت کی حامل ہے۔وہ سرتھل کے مقام پر یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس دوران انہوں نے سرتھل کیلئے پچھلے15برسوں سے کئے گئے تعمیراتی کاموں کواجاگرکیا۔سروڑی نے کہاکہ سرتھل کی تعمیروترقی کیلئے اُنہوں نے متعددپروجیکٹ منظورکئے اورعملائے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ اگرال تا ڈاڈا، سڑک کی بلیک ٹاپنگ کیلئے1.20کروڑ روپے جبکہ ہستی سرتھل کیلئے18کروڑ، موہورواری سڑک کیلئے70لاکھ روپے کرول باگرا، دوری گھن ، مہورواری تا لاوا، پورا چنڈالی، لوور انگارا، اپپر انگارا ، گامراہ سڑک کیلئے فنڈزواگذار کئے، اُنہوں نے کہاکہ اگرال تا گھن سڑک کووسعت دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے گئے۔بھاگرا اور گھان سڑکوں پرتال کول بچھانے کیلئے ڈی پی آراعلیٰ حکام کو سونپ دیاگیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ 2.50کروڑ روپے کی لاگت سے سرتھل میں لڑکیوں کیلئے ہوسٹل کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔ہائیر اسکینڈری اسکول سرتھل کیلئے لیبارٹری عمارت کی تعمیر، سرتھل میں پاوورگرڈسٹیشن کی تعمیر، پی ایچ سی کرول، متعددسب سینٹرز، آنگن واڑی ،بالواڑی، متعددواٹرسپلائی اسکیمیں منظورکی گئیں۔لیلال ڈاڈل تا مندر ، کمہار ناگ تا انگارا اور مہورواری کیلئے3کروڑ روپے واگذار کئے گئے۔صارفین کے مفادمیں5فیئرپرائس شاپس کھولی گئیں۔سرتھل میں تین نئی جموں وکشمیربنک شاخیں کھولنے کیلئے بنک حکام کو مسودہ پیش کیاگیاہے۔جبکہ اگرال اور کرول کیلئے ٹی آرسی کی تعمیرکاعمل بھی شروع کیاگیاہے۔سروڑی نے کہاکہ سرتھل کی مجموعی ترقی کیلئے وہ کوشاں ہیں اور آنے والے دِنوں میں سرتھل تعمیروترقی کے میدان میں ایک مثالی علاقہ بن جائے گا۔سروری نے مرکزی معاونت کی اسکیموں کی عمل آوری پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہرایک اسکیم علاقے میں متعارف ہے اوربہترین عمل آوری کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اُنہوں نے خاص طورپر بیٹی بچائو۔۔بیٹی پڑھائو ، سٹیٹ میریج اسسٹنٹس اسکیم، آدھار کارڈ، لیبر کارڈ، این ایف بی، ایگریکلچر اور دیگراسکیموں کاذکرکیا۔سروڑی نے ہائراسکینڈری اسکول سرتھل کے مختلف تعمیراتی کاموں کیلئے10لاکھ روپے واگذار کرنے کابھی اعلان کیا۔اُنہوں نے کہاکہ وہ سرتھل کے عوام کو خوشحال دیکھناچاہتے ہیں اوریہاں کی تعمیروترقی ان کی ترجحات میں شامل ہے۔اس دوران گوجری، ڈوگری، کشمیری ودیگرزبانوں میں رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کرتے ہوئے بچوں نے اپنے اندر پوشیدہ فنی صلاحیتوں سے شائقین کو محظوظ کیا۔اس موقع پرمتعددسرکاری ونجی اسکولوں کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے اپنے پرگرام بھی پیش کئے۔پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول سرتھل نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے تقریب کوجلابخشنے آئے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔بعدازاں پرنسپل اور سروڑی نے مختلف پروگرام پیش کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔