سرینگر// جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی وحدت،سا لمیت،انفرا دیت اور خصو صی تشخص کو ختم کر نے کیلئے سا زشوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ ایک عرصہ سے جا ری ہے اور ان خا کوں میں رنگ بھرنے کے لئے مختلف لو گ مختلف ادوار میں سر گرم عمل رہے اور آ ج پھر ایک سو چے سمجھے منصو بے کے تحت تا نے بانے بنے جارہے ہیں جو ایک خطر نا ک معاملہ ہے۔موصولہ بیان کے مطابق عوام اپنے کامل اتحاد سے قا ئدین کی قیا دت میں ان عزا ئم کو نا کا م بنا دیں گے۔ بیان کے مطابق ایک طرف وادی کے لوگ تسلسل کے سا تھ مظالم کا سا منا کر رہے ہیں اور دوسری جانب انہیں اعصا بی لحا ظ سے کمزور کر نے کی کوششیں بھی جاری ہیں اور یہ کام با ضا بطہ طور مر حلہ وار طریقے پر کیا جا رہا ہے۔ ان نازک حا لات میں قوم و معا شرے سے وا بستہ ہر شخص چا ہے وہ کسی بھی سو چ کا حا مل ہو ،کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاملے کی حساسیت کو سمجھ لے اور مشتر کہ طور ان اقدامات کے خلا ف یک زبان ہوں ۔بیان کے مطابق باہمی اتحا د اور یکسو ئی سے ہی منزل مراد تک پہنچا جا سکتا ہے۔ بیا ن میں آئے روز نو جوا نو ں کی گرفتا ریو ں او رچھا پو ں پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے اس سلسلہ کو بند کر نے اورگرفتارشدگان کی رہا ئی کا مطا لبہ بھی کیا گیا۔