جموں//تعلیم ، سیاحت اور کلچرل کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر ریاست کو مذہبی سیاحت کے طور پر ترقی دینے کی متمنی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ شو کھوڑی اور پیر کھو جیسے مذہبی مقامات کی ترقی کی بدولت نہ صرف زائرین بلکہ سیاحوں کیلئے پُر کشش مقام بنایا جا سکتا ہے ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا جس کا اہتمام شو کھوڑی اور پیر کھو میں مہا شوراتری تہوار کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا تھا ْ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ہیمنت کمار شرما ، ڈپٹی کمشنر جموں کمار راجیو رانجن ، آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ ، کمشنر جے ایم سی رومیش کمار ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر گرجیت سنگھ ، ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر ٹورازم شوکت محمود ملک کے علاوہ کئی متعلقہ سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران وزیر نے مہا شوراتری منانے کے سلسلے میں کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگووں کیلئے ضروری ہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔