جموں//نیشنل گرین ٹریبونل نئی دہلی کی ہدایات کے مدِ نظر ریاستی حکومت نے اپنی نوعیت کی پہلی ائیر کوالٹی مانیٹرنگ کوالٹی کی تشکیل کی ہدایات جاری کیں ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے کے مطابق کمیٹی جنگلات و ماحولیات کے انتظامی سیکرٹری کی نگرانی میں کام کرے گی ۔ کمیٹی کے ممبران میں ٹرانسپورٹ کمشنر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر انوائیرنمنٹ اینڈ اکالوجی جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر ایگریکلچر پروڈیکشن جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں /کشمیر ، ممبر سیکرٹری اور سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ شامل ہیں ۔ کمیٹی جموں اور سرینگر کے شہروں میں دو ماہ کے اندر کثافت کو روکنے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کرے گی اور ان دونوں شہروں میں ائیر کوالٹی کو ضرورت کے مطابق قایم رکھنے کیلئے اپنی سفارشات ایک سال کے اندر پیش کرے گی ۔