سرینگر//سرینگر میں32ویں قومی روڈ سیفٹہ مہینہ کا افتتاح انسپکٹر جنرل کشمیر وجے کمار نے جھنڈی دکھا کر کیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل اور ایس پی ٹریفک جاوید کول کے علاوہ ٹریفک پولیس کے دیگر افسراں بھی موجود تھے۔ آئی جی کشمیر کی جانب سے افتتاح کے ساتھ ہی ریذڈنسی روڑ پر موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس اہلکا قطار ر در قطار سرک پر دوڑنے لگے۔ انسپکٹر جنرل کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر ٹریفک سے متعلق تحفظ کا مہینہ منانے کا مقصد یہ کہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلے، اور انتظامیہ،ٹریفک پولیس اور صحافیوں کے تعاون سے اس کاو کامیاب بنایا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا’’ اگاہی ہی اصل ہتھیار ہے اور جانکاری سے ہی حادثات کو کم کیا جاسکتا ہے‘‘۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں تریفک حاداثات رونما ہوتے ہیں تاہم ٹریفک قوانین پر عملداری لازمی ہے۔اس موقعہ پر کہا گیا کہ سڑک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور سڑک تحفظ سے متعلق اقدمات کی معلومات ضروری ہے۔منی سیکریٹریٹ گاندربل میں محکمہ موٹر وہیکلز گاندربل کے زیر اہتمام 32 واں قومی روڑ سیفٹی مہینہ شروع کرتے ہوئے گاڑیوں کے کاروان کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔18 جنوری سے 17 فروری تک ایک مہینے تک جاری رہنے والا قومی روڑ سیفٹی پروگرام شروع کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال،ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال،اسسٹنٹ ریجینل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل عارف احمد شاہ ،ڈی ایس پی ٹریفک فہیم علی، ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ ظفر شاہ، چئیرمین میونسپل کونسل گاندربل الطاف احمد، موٹر وہیکلز انسپکٹر سمیت دیگر عملہ موجود تھے.اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے قافلے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جو منی سیکریٹریٹ سے ہوتے ہوئے دودہرہامہ، بی ہامہ سے ہوتے ہوئے ناگہ بل چوک تک لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے جانکاری فراہم کراتے رہے۔ اونتی پورہ پولیس نے قومی روڈ سیفٹی مہینہ کے سلسلے میں افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کچھکوٹ ٹول پلازہ اور گالندر کراسنگ پانپور شاہراہ پرسفر کرنے والوں میںقومی روڈ سیفٹی ماہ پروگرام کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق کتابچے تقسیم کئے ۔تقریب کا افتتاح ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور ایس ڈی پی او پانپور نے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ کچھکوٹ ٹول پلازہ اور گالندر کراسنگ کے قریب شاہراہ پر انجام دیا۔