سرینگر//جموں کشمیر کو بہتر پاسپورٹ سہولت فراہم کرنے کیلئے وزارت برائے امور داخلہ اور محکمہ ڈاک نے ریاست کے شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے مزید تین پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ یہ تین پی او پی ، پی ایس کے اننت ناگ ، بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں قائم کئے جا رہے ہیں ۔