جموں //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے سرکار کے پاس کوئی بھی نیا منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ سرکارکی جانب سے پیش کئے گے اعداد وشمار کے مطابق 2011کی مردم شماری کے تحت ریاست جموں وکشمیر کے 22اضلاع کی کل آبادی 12441302کروڑ ہے اور یہ 22اضلاع 101,388مربع کلو میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں ۔سرکار نے بتایا کہ جموں کے 10اضلاع 26,294کشمیر کے 10اضلاع 15948اور لداخ کے 2اضلاع 59146مربع کلو میٹر پر پھیلے ہوئے ہیںجبکہ جموں خطہ کے 10اضلاع کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 5,278538ہے۔اسی طرح سے کشمیر کے 10اضلاع کی اس مردم شماری کے تحت کل آبادی 6888475 بتائی گئی ہے ۔ لداخ کے 2اضلاع کرگل اور لداخ کی کل آبادی اس مردم شماری کے تحت274289ہے ۔سرکار نے بتایا کہ اس کے پاس کوئی بھی ایسی تجویز زیر غور نہیں کہ نئے اضلاع ریاست میں قائم کئے جائیں ۔سرکار نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اننت ناگ 3574مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 1078692ہے۔ سرکار کے مطابق کولگام ضلع 410مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں اس مردم شماری کے تحت کل آبادی 424483ہے ۔جنوبی کشمیر کے ہی پلوامہ ضلع کے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے سرکار نے بتایا کہ یہ ضلع 1086مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کل آبادی 5560440ہے ۔شوپیاں ضلع 312مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کل آبادی اس مردم شماری کے تحت266215ہے ۔سرینگر ضلع کا کل رقبہ 1979مربع کلو میٹر ہے اور وہاں کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 1236827بتائی گئی ہے ۔ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کا حوالہ دیتے ہوئے سرکار نے بتایا کہ ضلع کا کل رقبہ 259ہے اور وہاں کی کل آبادی اس مردم شماری کے تحت 297446ہے ۔بڈگام ضلع کا حوالہ دیتے ہوئے سرکار نے پیش کئے گے اعداوشمار میں بتایا ہے کہ یہ ضلع 1361مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 753749بتائی گئی ہے ۔بارہمولہ ضلع کے حوالے سے سرکار نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع 4243مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اور وہاں کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 1008039 ہے ۔بانڈی پورہ ضلع 345مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کی کل آبادی اس مردم شماری کے تحت 392232 ہے ۔سرکار نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ 2379مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کل آبادی اس مردم شماری کے تحت 870354مربع کلو میٹر ہے ۔اعداوشمار کے لداخ خطہ کے ضلع کرگل کی کل آبادی2011کی مردم شماری کے تحت 140802بتائی گئی ہے اور یہ ضلع 14036مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔اسی طرح لداخ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ضلع 45110مربہ کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 133487ہے ۔سرکار نے بتایا ہے کہ 2011کی مردم شماری کے تحت جموں ضلع2,324مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور مردم شماری کے تحت کل آبادی 15,29958ہے ۔ سانبہ ضلع 904مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اُس کی کل آبادی 3,18898ہے ۔ادھمپور ضلع 2,637مربع میٹر پرپھیلا ہوا ہے اور اُس کی کل آبادی 5,54987ہے ۔سرکار نے مزید بتایا کہ ریاسی ضلع 1,719مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں 2011کی مردم شماری کے تحت کل آبادی 3,14667ہے۔ کٹھوعہ ضلع 2502مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کی کل آبادی 5,54985بتائی گئی ہے ۔اسی طرح ڈوڈہ 8,912مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں ااس مردم شماری کے تحت کل آبادی 4,09936بتائی گئی ہے ۔کشتواڑ کا حوالہ دیتے ہوئے سرکار نے بتایا کہ کشتواڑ 1644مربع کلو میٹر پر ہے اور وہاں کی کل آبادی 2011کی مردم شماری کے تحت 2,30696ہے ۔رام بن ضلع 1,329مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں کی کل آبادی 2,83713ہے ۔راجوری 2630مربع کلو میٹر پر ہے اور وہاں اس مردم شماری کے تحت کل آبادی 5 6,4241 بتائی گئی ہے ۔پونچھ 1,674مربع کلو میٹر پر ہے اوروہاں کی کل آبادی 4,76835ہے ۔