سرینگر //ریاست کی انفرادیت ، وحدت ، تشخص اور صدیوں کے بھائی چارہ کی مشعل کو فروزاں رکھنا ہمارے حیات وممات کا سوال ہے اور ریاست میں فرقہ پرستی کے روحجاں کو قلع قمع کرنے کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے ان باتوں کا اظہار پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بوٹ کالونی بمنہ سرینگر میں ایک چناو¿ئی جلسے کے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ پرستی اور فرقہ پرستوں کا رحجاں اور زور زبردستی ملک کی سالمیت اور آزادی کے لئے خطرہ کی گھنٹی بج رہی ہے جس کا واضح ثبوت یو پی میں نئی بدترین فرقہ پرست حکومت کا ہے جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی مسلمانوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر دیں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو ٹھیس پہچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہے جو ایک المیہ ہے ۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یو پی کے مسلمانوں کی نا اتفاقی ہونے کی بناءپر یہ فرقہ پرست جماعت ہمارے سروں پر سوار ہوئی ۔ یہاں ریاست میں ایسے فرقہ پرست طاقتوں کا قدم جمانا ،قلم دوات والوں کی دین ہے ۔جس بارے میں ہم نے روز اول سے ہی کشمیریوں کو باخبر کیا تھا اور ان پارٹیوں کے ناپاک عزائم اور پالسیوں کو کشمیریوں کے سامنے عیاں کیا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ ان شاطر سیاست دانوں کے نرغے میں آئے اور دھوکہ کھایا ۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ایسے فرقہ پرست طاقتوں جڑ سے اُکھاڑ دے۔ جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، سینئر نائب صدر ایڈوکٹ چودھری محمد رمضان اور سابق ایم ایل اے و انچارج کانسچونسی عرفان احمد شاہ نے بھی خطاب کیا اور ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ جناب فاروق عبداللہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔