سرینگر// ٹنل کے آر پارپوری ریاست میں منگل کی دوپہرزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر پیمانے پرزلزلے کی شدت 3.3تھی اور اس کا مرکزریاست کے اندر ہی تھا۔ منگل کی دوپہر 12بجکر 41 منٹ پرزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یہ ہلکی نوعیت کا زلزلہ تھا اوربیشتر لوگوں نے محسوس نہیں کیا۔یہ زلزلہ وادی کے شمال و جنوب کے ساتھ ساتھ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا اوراس کے جھٹکے کچھ سیکنڈ تک ہی جاری رہے ۔ اس کا مرکزجموں کشمیرکے مرکزی علاقے میں سطح زمین سے 5کلومیٹر گہرائی میںتھا۔