جموں//صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانانے کہاکہ ہمارے دروازے ہر اچھے سیاسی کارکن کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں جوجموں کشمیرمیں امن،ترقی اورخوشحالی چاہتاہے۔ان خیالات کااظہار دویندرسنگھ رانانے شیرکشمیربھون میں غلام حیدر کی جموں میں ان کے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے موقعے پرکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کومل کر ریاست میں ترقی اورخوشحالی کادورلانا ہے ۔رانانے نئے کارکنان کا پارٹی میں استقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ اچھے لوگ اب سمجھ چکے ہیں کہ کچھ جماعتیں لوگوں کومذہبی اورعلاقائی بنیادوں پرتقسیم کررہی ہیں۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کارکنان پرزوردیاکہ وہ سماج کے مختلف حصوں کے درمیان رابطے کاکام کریں۔اس موقعہ پر راناودیگر سینئر لیڈران بشمول اجے کمارسدھوترہ، سرجیت سنگھ سلاتھیہ ، رتن لال گپتا، ٹھاکرکشمیراسنگھ ودیگران نے بھی نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنان کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکرنے والوں میں لال دین میر، صابردین پرے ، شاہنوازوانی ، سجادپرے اورمیرشمس الدین شامل ہیں۔اس موقعہ پر ضلع صدر نیشنل کانفرنس کشتواڑ تنویرکچلونے بھی نئے لوگوں کومبارکبادپیش کی۔بعدازاں کشتواڑکے ضلع عہدیداران نے صوبائی صدرکے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے پارٹی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔