جموں//جموں وکشمیر نیشنل پروفیسربھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کی دفعہ۔ 92کے تحت بلاتاخیر ریاست میں گورنر راج نافذ کردیں جس سے جموں وکشمیر میں رہنے والے معصوم ہندستانی شہریوں کو موجودہ صورتحال میں تباہی سے بچایا جاسکے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ اس وقت سول کارکن اور جنرلسٹ بھی موجودہ ناپسندیدہ حکومت کی زد میں آنے لگے ہیں جو پولیس اور سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ انہیں ڈرا دھمکارہی ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے سیکشن 92کے تحت ریاستی حکومت کو برخاست کرکے وہاں گورنر راج نافذ کردیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مود ی سے بھی اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس سمیت جموں وکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ بلا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی حکومت کوبرخاست کرکے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ کی جائے جس میں سبھی مل کر ریاست میں امن بحال کرنے کا راستہ تلاش کرسکیں اور جموں وکشمیر مزید اموات اور تباہی سے بچ سکے۔