جموں//پردیش کانگریس کمیٹی کااجلاس سینئر نائب صدر پی سی سی شام لال شرماکی صدارت میں منعقد ہواجس میں مولارام ، رمن بھلہ ، کانتابھان، رویندرشرما، منجیت سنگھ ، وکرم ملہوترہ، ٹھاکر منموہن سنگھ، شبیراحمدخان، عبدالمجیدوانی، نمرتا شرما سمیت لیڈران نے شرکت کی اور ریاست میں برسراراقتدار بھاجپااپنی ناکامیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے جی ایس ٹی نافذکررہی ہے ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ ریاست میں یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ریاست کے لوگوں اورتاجروں پر زبردستی جی ایس ٹی قانون تھوپاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں جی ایس ٹی کے نفاذ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے جس کو مرکزمیں برسراقتداراین ڈی اے حکومت ہلکے میں لے رہی ہے۔کانگریس لیڈران نے کہاکہ پی ڈی پی۔بھاجپامخلوط حکومت ریاست کے تاجروں میں جی ایس ٹی کے سلسلے میں مارکیٹ میں کنفیوژن پیداکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کاعام شہری جی ایس ٹی قانون کابوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے یہی نہیں تاجربرادری بھی اس سے خوش نہیں ہے۔مقررین نے کہاکہ ایک دیش ایک ٹیکس کانعرہ جموں وکشمیرمیں لاگونہیں کیاجاسکتاہے کیونکہ یہاں پرحکومت نے اس سلسلے میں تیاریاں ہی نہیں کی ہیں۔کانگریس لیڈران نے کہاکہ ریاستی حکومت عوام کی توقعات پرکھرااترنے میں ناکام ہوچکی ہے اوراسی طرح ملک میں بھی لوگ مرکزی حکومت سے نالاں ہیں اوراپنی ناکامی کوچھپانے کیلئے جی ایس ٹی لاگوکیاجارہاہے۔