جموں //مرکزی کابینہ سیکرٹری نے مختلف ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے 500 اور 1000 کے نوٹوں کے بند ہونے کے بعد صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری بی آر شرما نے جموں کشمیر میں اے ٹی ایم ، بنکوں کے کام کاج اور نئے نوٹوں کی دستیابی کے بارے میں بریف کیا ۔ انہوں نے مرکزی کابینہ سیکرٹری کو موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نئے نوٹوں کی معقول تعداد بالخصوص 500 ار 100 کے نوٹوں کی اے ٹی ایم اور بنکوں میں دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے استدعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ضلع سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے حدِ اختیار میں آنے والے بنکوں کو سیکورٹی فراہم کریں ۔ انہوں نے مرکزی کابینہ سیکرٹری کو پچھلے 15 دنون کے دوران شری ماتا ویشنو دیوی شرائین پر چڑھائے گئے نوٹوں کے بارے میں بھی بریف کیا ۔