وزارت داخلہ نے مشاورت کا آغاز کردیا،فوری طور چنائو نہیں ہونگے
نئی دہلی // ریاست جموں و کشمیر میں 3جولائی کے بعد صدر راج میں مزید 6ماہ کی توسیع کی جائیگی۔ اس مقصد کیلئے وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کیساتھ ریاست کی امن و قانون کی مجموعی صورتحال کے بارے میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔وزیر اعظم مودی کی نئی حکومت صدر راج میں توسیع کی تجویز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھیجنے سے قبل اس پر ضروری مشاورت کرے گی۔اکنامک ٹائمز کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا’’ جب مرکزی کابینہ اسکی منظوری دیگی تو ریاست میں مزید 6ماہ تک صدر راج نافذ ہوگا جس کے دوران ہی مرکز اسمبلی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے‘‘۔الیکشن کمیشن کو ابھی ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کے شیڈول کا اعلان کرنا باقی ہے۔ریاست خاص کر وادی کی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی اور مرکزی سرکار فوری طور پر اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔پچھلی بار جب ریاست میں صدر راج نافز کردیا گیا تو ریاستی سرکار نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ریاست میں اسکی ضرورت تھی کیونکہ سیکورٹی صورتحال بھی اسکا تقاضا کرتی ہے۔رہارت میں کہا گیا تھا کہ ریاست میں ابھی اسمبلی انتخابات کرانے کیلئے ساز گار ماحول نہیں ہے اور حکومت اسمبلی انتخابات کے دوران ہر ایک کو سیکورٹی نہیں فراہم نہیں کرسکتی۔الیکشن کمیشن نے ملک میں پارلیمانی چنائوکے اعلان کیساتھ ہی 3مبصرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جسے اسمبلی چنائو کرانے کے بارے میں رپورت پیش کرنکی ہدایت کی گئی تھی۔ مبصرین نے الیکشن کرانے کی سفارش کی تھی لیکن ریاستی سیکورٹی اداروں نے انتخابات نہ کرانے کا صلاح دی تھی نیز ریاستی حکومت نے بھی اسی کی سفارش کی تھی۔