بانڈی پورہ//پرنسپل سیکریٹری فشریز،اینمل وشیپ ہسبنڈری اورٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر سامون نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے شوق بابا میں ٹرائوٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔پروجیکٹ پر 630.78 لاکھ روپے کی لاگت آرہی ہے جس کے لئے این ایچ پی سی فنڈس دستیاب کررہا ہے۔اس موقعہ پر ٹیکنیکل سیکریٹری ٹرانسپورٹ جی اے صوفی،ڈائریکٹر فشریز کشمیر آر این پنڈتا اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران پروجیکٹ کے خدوخال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔پرنسپل سیکریٹریٹ نے 8لاکھ روپے کی مالیت والی ایک ڈیپارٹمنٹل وہیکل کا بھی افتتاح کیا تاکہ پرائیوٹ فش یونٹ ہولڈروں کو سہولیات رہ سکیں۔انہوںنے سملر بانڈی پورہ میں ایک پرائیوٹ ٹرائونٹ یونٹ میں 6ہزار ٹرائوٹ سیڈ جمع کیا۔جب کہ انہوں نے شو ق باغ میںایک انڈور ہیچری کا بھی معائنہ کیا۔نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جموں کشمیر میں مچھلیوں کی پیداوار 20.72ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں 500ٹن ٹرائوٹ بھی شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاست خصوصاً ضلع بانڈ ی پورہ میں ماہی پروری کے شعبے کے احیائے نو کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ بانڈی پورہ ضلع میں ماہی گیروں کی بہبودی کے لئے ایک کالونی کا بھی قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔اُدھر پرنسپل سیکریٹری نے سوپور قصبہ کے تفصیلی دورے کے دوران کہا کہ اینمل ،شیپ ہسبنڈری شعبے سے جموں وکشمیر کی اقتصادیات میں ایک مثبت بدلائو لایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ سرکار نے عام لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں۔انہوںنے لوگوں سے ان سکیموں سے بھرپور استفادہ کرنے پر زوردیا۔اس دوران ڈاکٹر سامون نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمدنقاش نے ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری اورڈائریکٹر فشریز کے ہمراہ 30مستفیدین میں 6000چوزے،پولٹری شیڈوں کی تعمیر کے لئے دس ہزار روپے کی امداد اورفیڈر بوتلیں تقسیم کیں۔