سرینگر //جموں میںسوائن فلو کے 5مریضوں کی تصدیق کے ساتھ ہی اس بیماری نے پھر سے ریاست میں سر اٹھایا ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوائن فلو ( H1N1) مخالف ویکسین لگوائیں تاکہ وہ سوائن فلو سے محفوظ رر سکیں۔ ڈاکٹر نثارلحسن نے کہا کہ سالانہ فلو ویکسین لوگوں کو مختلف قسم کے فلو سے پیدا ہونے والے پیچیدگیوں ، اسپتال میں داخلے اور موت سے بھی بچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کی عمر سے زیادہ ہر شخص کو فلو سے بچنے کیلئے ویکسین کا استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال کا فلو ویکسیناپ دیڈ کیا گیا ہے اور اس میں سوائن فلو کے کئی اقسام سے لڑنے کی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک نیا وائرس Michigan وجود میں آیا ہے جس نے سال 2009کے سوائن فلو وائرسCalifornia کو ختم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کا انجکشن لگانا سپرے سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ بچوں میں سپرے کی شکل میں موجود دوائی کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین میں فلو ویکسین ، ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کو 6ماہ تک تمام انفیکشن سے نجات دلاتا ہے۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ابتک پورے بھارت میں 25ہزار 864سوائن فلو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے جو سال 2016سے 14گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 265لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ ابتک 1100افراد سوائن فلو کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے نشانیوں میں کھانسی ، زکام ، گلے میں خراش ، بہتی ناک اور پورے چشم میں درد ہونا ہے۔