جموں//خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ریاست کے کسی بھی علاقے میں اشیاءضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے۔اودہمپور میں سرکاری فوڈ سٹور کے معائنہ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ تمام علاقوں میں اشیاءضروریہ وافر مقدار میں موجود ہے اور باقاعدہ طریقے پر متعلقہ لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ غذائی اجناس کے علاوہ ایل پی جی اور پیٹرول بھی دونوں صوبوں میں وافر مقدار میں موجود ہے اور ان کی تقسیم کاری پر باقاعدہ طریقے سے نظر گذر رکھی جارہی ہے۔متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ تمام بنیادی ضروریات لوگوں تک پہنچ جائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی عمل میں نہیں آنی چاہئے۔انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ہر مستحق فرد کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ یا مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ سکیم کے زمرے میں آتا ہے، کو وقت پر غذائی اجناس کا الاٹ شدہ کوٹہ فراہم ہو۔گاندھی نگر اور اودہمپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مخلوط حکومر رشوت ستانی کی بیخ کنی کرنے اور انتظامیہ میں شفافیت لانے کے لئے پُرعزم ےہ۔چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ ریاست کے ہر خطے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ حکومت نے عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے انقلابی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے ہیں۔