جموں //ریاستی مخلوط سر کار کی غلط پالسیوں کی وجہ سے ریاست تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی ہے ،ان باتوں کا اظہار سابقہ وزیر و این سی کے ایک سینئر رہنما سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے رام گڑھ میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے کئی کارکنوں کا این سی میں شامل کرنے کے موقعہ پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سرکار کی غلط پالسیوں سے ریاست کے تینوں خطوں میں لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ موقعہ پرست اور قتدار کی بھوکی مخلوط سرکار نے حکومت کرنے کی چاہت کھوئی ہے اور سیاسی بصیرت کی کمی کی وجہ سے سرکار مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔اُنہون نے کہا کہ لگاتار بجلی کی کٹوتی اور پانی کی قلت سے لوگوں کو خصوصاً جموں شہر کے عوام کو جافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تھم گئی ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو بنیادی سہولیات کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔بی جے پی پر لوگوں کے منڈیٹ سے دھوکہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ا س طرح سے لوگوں کو مصیبت میں دھکیل دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ بدلاﺅ اور اچھے دنوں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں،جس سے لوگوں میں عدم احساس پھیلا ہوا ہے۔اُنہوں نے مخلوط سرکار پر سابقہ سرکار کی سکیموں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سرکار نئی سکیمیں شروع کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔جس سے ریاست میں غیر یقینی سیاستی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔اس موقعہ پر اُںہوں نے سرکار کے اڑھائی سال کی مدت میں شعبہ وار خامیوں کو اُجاگر کیا اور کہا کہ زمینی سطح پر سرکار کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ وجے پور حلقہ کے مسائل کی تفصیل دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سرکار یہ مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔نئے کارکنوں کا پارٹی میں خوشامدید کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ اس سے نیشنل کانفرنس مخلوط سرکار کے عوام مخالف چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید مستحکم ہو جائے گی۔جن کارکنوں نے پارٹی میں شرکت کی اُن میں چودھری عجاب سنگھ، گیان چند، ریٹائرڈ کیپٹن بچھن لعل، شام لعل، نریندر سنگھ، جسبیر سنگھ، رتن لعل، سوہن سنگھ، بلویندر سنگھ، یش پال تلک، گورچرن سنگھ،سریش سنگھ، سبھاش سنگھ، سورن سنگھ، گلزار سنگھ، کلدیپ کمار اور راجیش کمار بھی شامل تھے۔میٹنگ میں پارٹی کے ضلع صدر مہندر گپتا، ضلع یوتھ صدر ریاض ملک، بلاک صدر رام گڑھ موہن سنگھ، سابقہ سرپنچ پریم پال ،موہن لعل ،سُبھاش چندر ،کمل سنگھ و دیگران بھی شرکت کی۔