جموں/ /وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں باسمتی منڈیاں قائم کرنے کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ باسمتی کے لئے مارکیٹنگ سہولیات کو فروغ دیا جاسکے۔وزیر سکاسٹ ( جے ) میں باسمتی کے سالانہ بائیر سیلر میٹ کا افتتاح کررہے تھے ۔ اس موقعہ پر وائس چیئرمین جموں و کشمیرسٹیٹ بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانز دلجیت سنگھ چب ، ایم ایل اے آر ایس پورہ ڈاکٹر گگن بھگت ، سکاسٹ ( جے ) وائس چانسلر پی کے شرما، سیکرٹر ی ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ شوکت احمد بیگ ، سابق ممبر پارلیمنٹ ترلوک سنگھ باجوا ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے رازدان ، زرعی سائنس داں ، کسان اور باسمتی کے ایکسپورٹر اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ درمیانہ داری کو ختم کرنے کے سلسلے میں محکمہ ریاست کی کئی جگہوں پر بہت جلد باسمتی منڈیاں قائم کرنے جارہی ہیںجہاں خریدار اور دکاندار دونوں براہ راست باسمتی کا کاروبار انجام دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قدم کی بدولت درمیانہ داری کی وبا دور ہو جائے گی اور باسمتی کی مارکیٹنگ میں آسانی پیدا کی جائے گی۔ہانجورہ نے کہا کہ محکمہ آر ایس پورہ کی باسمتی منڈی کو بہت جلد چالو کر ے گااور اس منڈی کے بدولت مقامی کسانوں کو باسمتی بیچنے کی سہولیت ان کے دہلیز پر دستیاب ہوگی۔وزیر نے کہا کہ پردھان منتری کرشی سنیچائی یوجنا کی بدولت مقامی کسانوں کو آبپاشی کی سہولیات سال بھر دستیاب رہے گی جس سے سالانہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ فصل بیمہ یوجنا ریاست میں بہت جلد آغاز کیا جائے گا۔وائس چیئرمین جے کے اینڈ سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانز دلجیت سنگھ چب نے موجودہ حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور کسانوں نے اپیل کی وہ آگے آکر مرکز و ریاستی حکومتوں کی طرف سے شروع کئے گئے بہبودی سکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔