سرینگر //مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کشمیر کا حل صرف سیاسی طور طریقوں سے نکل سکتا ہے نہ کہ فوجی طاقت سے۔گورنر این این ووہرا کے نام مزاحمتی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہونگے کہ آپ کے ملک کی پچھلے 70سال کی کاروائیوں سے جموں و کشمیر میں ہزاروں لوگ جان بحق ہوئے ہیں،آپ کی فوج نے زبردستی ہزاروں افراد کو لاپتہ کیا، خاصکر نوجوانوں کو، فرضی معرکہ آرائیاں، گرفتاریوں اور نوجوانوں کو ازیتیںدینا، جائیداد کو نقصان پہنچانا اور آگ لگانا لوگوں کے خلاف مشترکہ ہتھیار کے طور استعمال کیا جارہا ہے جو بھارت کے خلاف جموں و کشمیر میں کھڑے ہوئے ہیں۔ آپ کے ملک نے عوام کوکچلنے کیلئے تمام ہتھیار استعمال کئے جن میں جنسی استحصال بھی شامل ہے، تاکہ ہم انصاف اور آزادی کی تحریک سے دستبردار ہوں اور آپ نے دیکھا کہ اپ ان لوگوں کو دبا نہیں سکتے جنہوں نے آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے 70سال کے دوران بہادری، مزاحمت، استحقامت اور بار بار شروع ہونے والے عسکری تحریک گواہی دیتی ہے۔ آزادی کی تحریکوں کی تفاصیل اس بات کو صاف کرتی ہے کہ فوجی طاقت اور زور زبردستی ہمیشہ ہی آزادی کے خواہشمند لوگوں کی ہمت توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسکو ایک سیاسی حل کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ حل نہیں ہورہا اسی لئے پورے خطے میں خوف، بے چینی اور عدم استحکام جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جنگیں لڑی گئیں، ہزاروں لوگ جان بحق ہوئے، خون بہا مگر کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔ صورتحال اس لئے ایسی رہی ہے کیونکہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود اداریت دینے سے انکار کر رہا ہے۔ اگرچہ یہ مسئلہ بھارت اقوام متحدہ لیکر گیا جہاں کئی قرار دادیں پاس ہوئیں جن پر ابتک عمل نہیں ہوا ہے۔ حق خود اداریت کیلئے استصواب رائے منعقد کرنا آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔چونکہ آپ جموں و کشمیر میں بھارت کی پالیسی کے اطلاق کے ذمہ دار ہیں یہ آپ کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ آپ بھارت کو اس بات پر قائل کرے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسکو صرف سیاسی طریقہ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے فوجی طاقت سے نہیں۔ پچھلے 70سال سے یہ بات بار بار ظاہر ہوئی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جا ہے۔آپ اپنے ملک اور وہاں کے لوگوں کو بتائیں کہ وہ اپنے ہاتھ ان لوگوں کے خون سے مزید نہ رنگے جو صرف اپنے انسانی اور سیاسی حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں جیسا کہ ہر ملک کے لوگوں کو حق حاصل ہے۔ آپ کئی دہائیوں سے جاری دھوکہ دہی،ظلم، موت اور تباہی کو روکنے میں مدد کریں۔